یمن،24ستمبر(ایجنسی)یمنی سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دارالحکومت صنعاء کی ایک مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے دوران کم از کم دو خودکُش بمباروں نے خود کو اڑا دیا۔ طبی حلقوں نے ہلاکتوں کی تعداد 25 اور چالیس سے زائد زخمی بتائے ہیں۔ دہشت گرد تنظیم 'اسلامک اسٹیٹ' نے اِس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عینی شاہدین
ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ بتا رہے ہیں۔ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ یہ خود کُش حملہ صنعا شہر میں پولیس اکیڈمی کے قریب واقع البلیلی مسجد میں ہوا۔ اِس مسجد کا انتظام و انصرام حوثی شیعہ ملیشیا نے سنبھال رکھا ہے۔ اِس مسجد میں حوثی شیعہ ملیشیا سے تعلق رکھنے والے زیدی شیعہ نمازِ عید ادا کر رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق خودکُش بمباروں کی کارروائی سے ہونے والے دھماکے نے سارے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔